ممبئی:20 جولائی۔( ورق تازہ نیوز) ملک کے بیشتر حصوں میں ، اب کورونا کی دوسری لہر دھیمی ہوگئی ہے۔ تاہم ، مہاراشٹرا میں ابھی بھی بڑی تعداد میں کورونا مریض پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ ممبئی اور پونے جیسے بڑے شہروں میں کورونا کنٹرول میں ہے ، لیکن کچھ شہروں اور دیہی علاقوں میں تاحال کورونا کی حالت نازک ہے۔

اس پس منظر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے کے لئے قائم کی گئی ایک مرکزی ٹیم مہاراشٹر کے سانگلی اور کولہاپور کا دورہ کر چکی ہے۔ فی الحال ، ریاست کے ان دو اضلاع میں کورونا کی حالت تشویشناک ہے

اور مرکزی ٹیم نے دونوں اضلاع میں مکمل لاک ڈاون کی سفارش کی ہے۔مرکزی ٹیم نے سانگلی اور کولہا پور میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ریاستی صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ ابھی بھی مرکزی ٹیم کے ممبروں کی اطلاعات کے منتظر ہیں۔