Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

مہاراشٹر کے ان شہروں میں اسکول 31 ڈسمبرتک بند ہی رہیں گے

ناندیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اہم شہروں میں اسکولوں کو 31ڈسمبر تک بند رکھنے کافیصلہ مقامی انتظامیہ نے لیا ہے ۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے 23نومبر سے مہاراشٹرمیں نہم جماعت تابارہویں تک اسکول شروع کرنے کااعلان کیا تھا اور یہ بھی واضح کیاتھا کہ مقامی انتظامیہ اپنے ضلع میں کورونا کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے اسکول کھولنے کافیصلہ کرسکتے ہیں ۔

اسی لئے کل ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ممبئی کے تمام اسکول و کالجس کو 31ڈسمبر تک بند ہی رکھنے کافیصلہ کیا تھا ۔دریں اثناءآج ریاست کے اہم شہر پونے میںبھی اسکولس 13 ڈسمبر تک بند رکھنے کافیصلہ میونسپل کارپوریشن نے کیاہے ۔میئرمرلی دھر موہڑنے بتایا کہ پونہ میں کورونا کی دوسری لہر کاخدشہ ہے اسلے اسکولوں کودوبارہ کھولنا صحیح نہیں ہوگا ۔ اس کے علاوہ ممبئی ‘ تھانہ اور پنویل میونسپل کارپوریشن نے بھی اسکولوں کو 31ڈسمبر تک بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔