مہاراشٹر کی نئی کابینہ میں کس کے کتنے وزیر ہوں گے فارمولہ طے

47

ممبئی: 7جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی کابینہ میں 38 وزراء ہونے کا امکان ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ میں بی جے پی کے 25، ایکناتھ شندے کی شیوسینا سے 13 وزیر ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ اور ان کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے علاوہ زیادہ تر وزیر نئے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی مہاراشٹر کے اگلے انتخابات سے پہلے نئے چہروں کو آزمانا چاہتی ہے۔

48 سالہ ایکناتھ شندے شیوسینا میں بغاوت کی قیادت کرنے کے بعدبطور وزیر اعلیٰ اقتدار سنبھالا۔ بغاوت کے بعد، پچھلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی حکومت گر گئی۔