مہاراشٹر کی شندے ۔فرنویس حکومت کی قسمت کا کل فیصلہ ہوجائے گا؟
ممبئی:10/ مئی ( ایجنسیز)ریاستی اقتدار کی جدوجہد کے نتیجے کا اعلان کل جمعرات کو کیے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ سپریم کورٹ کل11/ مئی کو ریاست میں اقتدار کی کشمکش پر فیصلہ دے سکتی ہے۔ سیاسی حلقے ریاست میں اقتدار کی کشمکش کا نتیجہ دیکھنے کے منتظر تھے۔
اس کے نتائج کا اعلان جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس دھننجے چندرچوڑ نے ایک سماعت کے دوران اس پر ریمارکس دیئے۔ آئینی عدالت میں جمعرات کو دو اہم فیصلے سنائے جانے کا امکان ہے۔
آئینی بنچ کے ایک جج 15 مئی کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس لیے یہ پیشین گوئی کی گئی تھی کہ ریاست میں اقتدار کی کشمکش کا نتیجہ جلد ہی نکل سکتا ہے۔