مہاراشٹر: کوویڈ ۔19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد محمد ظہیر الاسلام نے گلا کاٹ کر خودکشی کرلی

اکولہ: 11 اپرہل: (ورق تازہ نیوز) اکولہ میں آسام سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ تارکین وطن مزدور محمد ظہیر الاسلام نے ہفتہ کے روز گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔ واضح ہوکہ اس شخص کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ اکولہ کے ایک سرکاری اسپتال میں اس کا علاج ہورہا تھا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ، آسام میں ناگاؤں ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک تارکین وطن مزدور کو اکولہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) کے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ تحقیقات میں جمعہ کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔ اس نے مبینہ طور پر علی الصبح پانچ بجے کے قریب خود کا گلا کاٹ دیا۔ اسپتال کے عملے نے اس کی لاش باتھ روم میں پائی۔ پولیس کے مطابق ، ایسا لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے اور تحقیقات جاری ہیں ، بتایا جاتا ہے کہ اکولہ میں اب تک 13 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

جمعہ کی شام کووئڈ ۔19 کے لئے مثبت رہورٹ آئی تھی جسکے بعد ہفتے کی علی الصبح اس نے خودکشی کرلی۔

مبینہ طور پر اس شخص نے الگ تھلگ وارڈ کے واش روم کے اندر بلیڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا گلہ کاٹ کر خودکشی کرلی

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق ، مقتول آسام کا رہائشی تھا اور 6 اور 8 مارچ کے درمیان مبینہ طور پر نئی دہلی کے نظام الدین مرکز کے پروگرام میں شرکت کے بعد تبلیغی جماعت کے دیگر ممبران کے ساتھ اکولہ آیا تھا۔لیکن پولس کی جانب سے ابھی تک اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے

ذرائع نے بتایا کہ کوڈ 19 کے علامات پیدا ہونے کے بعد ، وہ خود ہی اسپتال پہنچا اور گزشتہ 7 اپریل کو شریک دواخانہ ہوگیا۔ ادھر پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے اس واقعہ کی اطلاع ویڈیو پیغام کے ذریعہ دی اور بتایا کہ مقتول کے بالاپور کے مقامی مدرسہ میں ایک ماہ قبل ہی آمد ہوئی ایسی اطلاعات فراہم ہوئی ہیں جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے.