مہاراشٹر ٹی ای ٹی گھوٹالہ میں عبدالستار کے بیٹے اور بیٹی کا نام سامنے آنے پر کیا کہا پڑھئے

2,168

ممبئی:8۔ آگست۔( ورق تازہ نیوز) پوری ریاست میں چل رہے ٹی ای ٹی گھوٹالے میں عبدالستار کے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کا نام سامنے آیا ہے جو کہ سابق وزیر اور اس وقت شنڈے گروپ کے بڑے لیڈر ہیں۔ عبدالستار کے چار بچوں کا سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ لیکن عبدالستار نے جواب دیا کہ یہ ساری سازش بدنامی کے لیے کی گئی۔ اگر ہم غلطی پر ہیں تو ہمارے بچوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اگر نہیں تو ان کو پھانسی دے دو جنہوں نے یہ سب کیا، ستار نے کہاکہ اس معاملے کی صحیح جانچ ہونی چاہیے۔ کسی کو بدنام کرنے کے لیے کچھ نہیں کرنا چاہیے۔ ستار نے یہ بھی کہا ہے کہ غلط معلومات دے کر بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے شیوسینا کے اورنگ آباد ضلعی سربراہ امباداس دانوے نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل جانچ ہونی چاہیے۔ اس میں صرف عبدالستار کے نام ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے نام ہیں۔

اپوزیشن کی طرف سے سازش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں، اگر کوئی قصوروار ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور اس میں یہ بات پائی گئی ہے۔ ستار کے بچوں کی تعلیم ہے، اسی لیے انہیں تقرری ملی۔ میں بچوں پر الزام نہیں لگاؤں گا لیکن معاملے کی تحقیقات کروں گا۔لیکن یہ ہونا ہی ہے۔