ممبئی ،26نومبر(یواین آئی)مہاراشٹرقانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر وجاہت مرزا کا آج یہاں مہاراشٹروقف بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ،انہوں نے جنوبی ممبئی میں محکمہ اقلیتی ترقی کی ایڈیشنل سیکریٹری جے شری مکھرجی سے انتخاب میں کامیابی کا سرٹیفکٹ حاصل کیا۔مجاہد مرزا کے بلامقابلہ انتخاب پر ریاستی وزیر برائے اقلیتی امورنواب ملک نے انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ریاستی وقف بورڈکے کام کاج میں تیزی اور شفافیت آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ۔بورڈ کے لیے 10 ممبران کاانتخاب عمل میں آیا ہے جبکہ خاتون اور ایم ایل اے کے درجہ کے لیے جلد ہی نامزدگی کی جائے گی۔چئیرمین کے انتخاب کے بعد وقف بورڈ بہتر طور پر کام۔کرے گا۔واضح رہے کہ مرکز کے 1995 کے نوٹیفکیشن کے تحت مہاراشٹر وقف بورڈ کی دس ممبران۔کے ساتھ تشکیل۔عمل میں آئی ہے۔بورڈ کے چیئرمین کے لیے آج انتخاب ہوناتھا،لیکن مقررہ وقت تک ڈاکٹر وجاہت مرزا کے علاؤہ کسی نے نامزدگی داخل نہیں کی ۔اور ایڈیشنل سیکریٹری جے شری مکھرجی نے وجاہت مرزا کے انتخاب کااعلان کردیا۔ڈاکٹرمرزا بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔