ممبئی:21جنوری(ورق تازہ نیوز)کوویڈ 19 وباءکے باعث مہاراشٹر میں اسکولی سرگرمیاں ٹھپ پڑگئی تھیں ۔

کئی مہینوں تک اول تا دسویں جماعت کی تدریس معطل رہیں ۔ چند ہفتوں سے دسویں جماعت تا آٹھویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز ہوا ۔

اب مہاراشٹر کی وزیراسکولی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحان 29 اپریل 2021 سے شروع ہوں گے ۔جو31مئی 2021 ءتک جاری رہیںگے امتحانات کے نتائج اگست 2021ءکے آخری ہفتے میں ظاہر کئے جائیں گے ۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امتحان کے سوالیہ پرچہ دسویں کے نصاب کے کونسے ابواب پر مشتمل ہوں گے ۔ کیونکہ کئی ابواب کی تعلیم تو ہوئی ہی نہیں۔