مہاراشٹر میں 11اپریل تا 29اپریل چار مرحلوں میں پولنگ‘کونسے حلقہ میں کب ہے ووٹنگ جانیں

0 19

ممبئی:10مارچ :(ورق تازہ نیوز) چیف الیکشن کمشنرآف انڈیا سنیل اروا نے آج شام پانچ بجے 17 ویں لوک سبھا کے الیکشن کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 11اپریل تا19مئی 2019 ‘سات مرحلوں میںچناو¿ ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی ۔ چنانچہ مہاراشٹر اسٹیٹ چیف الیکشن کمشنر نے بھی آج شام ساڑھے چھ بجے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حوالے سے کہاکہ مہاراشٹر کی 48لوک سبھا سیٹوں کےلئے چار مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیںگے ۔پہلا مرحلہ 11ا پریل کوہوگا۔جس میںریاست کی سات سیٹو ں پرچناو¿ ہوگا ۔18اپریل کو دوسرے مرحلے میں 10 سیٹوں پر 23اپریل کو 14 سیٹوں پر اور29اپریل کو چوتھے مرحلے میں 17 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مہاراشٹرمیں الیکشن ووٹنگ مشین کے ساتھ ہی VVPAT مشین کا بھی استعمال ہوگا ۔ریاست میں آج 10 مارچ سے مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے ۔ انھوں نے بتایا اکہ ریاست میں جملہ 8کروڑ73لاکھ ووٹرس ہیں اور 6لاکھ سرکاری ملازمین الیکشن عمل میں خدمات انجام دیں گے۔ واضح ہو کہ 2014 کے لو ک سبھا انتخابات میں تین مرحلوں میں مہاراشٹرمیں پولنگ ہوئی تھی ۔ سابق کے مقابلے میںا سبار ووٹرس کی تعداد میں 65لاکھ کااضافہ ہوا ہے ۔ ریاست میں اتوارکے دن پولنگ نہیں ہورہی ہے ۔

مہاراشٹرمیں چار مرحلوں میں کون کون سے حلقوں میں رائے دہی ہورہی ہے اسکی تفصیل اس طرح ہے۔

پہلامرحلہ :رائے دہی ۔11اپریل 2019۔
۱)ناگپور۔۲)رام ٹیک۔۳)بھنڈارہ ۔گوندیا ۔۴) وردھا ۔ ۵) گڑچرولی ۔ ۶) چندرپور ۔ ۷)ایوت محل۔

دوسرامرحلہ:رائے دہی۔18اپریل 2019۔
۱)ناندیڑ۔۲) پربھنی ۔۳) لاتور ۔ ۴) بیڑ۔۵)اکولہ ۔ ۶)ہنگولی ۔۷)بلڈانہ ۔ ۸)عثمان آباد ۔ ۹) امراوتی ۔ ۰۱)شولاپور۔

تیسرا مرحلہ:رائے دہی ۔23اپریل 2019
۱)ماڈا۔۲)سانگلی ۔۳)کولہاپور ۔ ۴) ہتکنگلے۔ ۵) جلگاو¿ں ۔ ۶)راویر ۔ ۷)جالنہ ۔۸)اورنگ آباد۔ ۹) رائے گڑھ ۔ ۰۱) پونہ ۔۱۱)بارامتی ۔۲۱)احمدنگر ۔۳۱)۔ستارا ۔ ۴۱) رتنا گیری ۔ ۵۱)سندھ درگ۔

چوتھا مرحلہ:رائے دہی ۔29اپریل 2019
۱)نندوربار ۔۲)دھولیہ ۔۳) پال گھر ۔۴) بھیونڈی ۔ ۵)تھانہ ۔ ۶)ماوڑ۔ ۷)ممبئی کے چھ حلقے ۔۸) ناسک ۔ ۹) دنڈوری ۔ ۹) کلیان ۔ ۰۱)شرور ۔۱۱) شیرڈی ۔