• 425
    Shares

ممبئی 5 ستمبر (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اتوار کو مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد کم ہو کر 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران 4057 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر6486174 ہو گئی۔ اسی عرصے میں مزید 67 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کااعدادوشمار 137774 پہنچ گیا۔ ریاست میں مزید 5916 لوگوں کی صحت یابی کے بعد انفیکشن سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6294767 ہوگئی۔

اس عرصے کے دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند لوگوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملات میں 1،930 کی کمی واقع ہوئی۔ ریاست میں فی الحال 50095 ایکٹو کیسز ہیں اور یہ کیرالہ کے بعد پورے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کیرالہ میں 2.5 لاکھ سے زیادہ فعال معاملات ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔