ممبئی:(ایجنسیز) مہاراشٹرا میں جمعرات کے روز 75 دنوں کے وقفے کے بعد کورونا وائرس کے انفیکشن کے 5000 سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ 5427  افراد میں  کووڈ- 19 انفیکشن پایا گیا ہے ،  اس کے ساتھ ہی کیسز کی کل  تعداد 2081520 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 38 افراد کی موت  ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 51669 ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دن  میں  2543 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں سے  چھٹی دی گئی ہے ۔ اس کے بعد ، انفیکشن سے  نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1987804 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 40858 افراد انفیکشن کا علاج کر ا رہے ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ  نئے کیسوں میں 38 فیصد یعنی 2105 مریضوں کا تعلق اکولہ اور ناگپور بلاکس سے ہے۔ صرف اکولا بلاک میں 1258 نئے مریض دیکھے گئے جبکہ امراوتی میونسپل کارپوریشن میں 542 اور امراوتی ضلع میں 191 مریض سامنے  آئے ہیں ۔

 ممبئی میں 736 انفیکشن کے نئے واقعات سامنے آنے کے بعد ، مجموعی طور پر کیس 316487 تک پہنچ گئے ، جبکہ مزید 4 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 11432 ہوگئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ ممبئی ڈویژن میں 1432 نئے واقعات سامنے آئے ہیں اور 11 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 19735 ہوگئی ہے۔ ممبئی ڈویژن ممبئی اور مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہے۔