مہاراشٹر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 150ہوئی

ممبئی،13 اپریل(یواین آئی)مہاراشٹر کے وسطی ممبئی میں ایشیا کی سب سے بڑی جھوپڑ پٹی دھاراوی علاقے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک شخص کی موت ہوگئی،جس سے ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 150ہوگئی۔
اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا کے پازیٹو معاملوں کی تعداد 1982 سے 2064ہوگئی ہے،جبکہ 217کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ گھر چلے گئے ہیں۔
ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں تقریباً 1.75کروڑ آبادی رہتی ہے اور جہاں کورونا کے انفیکشن سے سب سے زیادہ 93اموات ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ 1357 لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔شہر کے تقریباً 400علاقوں کو قرنطینہ کیاگیا ہے اور ابھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔