مہاراشٹر میں کورونا سے متعلق الرٹ: ریاستی ٹاسک فورس بنائی جائے گی

1,457

ممبئی:21/ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز) چین میں کورونا کیسز میں اضافے سے بھارت سمیت دنیا بھر میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ چین میں کورونا کے پھیلنے کے پیش نظر ایک جائزہ میٹنگ کے بعد مرکز نے لوگوں کو بھیڑ میں ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

مہاراشٹر بھی کووڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ مہاراشٹر میں فی الحال 132 فعال کوویڈ کیسز ہیں لیکن ممبئی میں خسرہ پھیل رہا ہے۔اس کی وجہ سے تقریباً 17 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس لیے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) ان تمام بیماریوں کی ویکسینیشن کو تیز کرنے کے لیے ریٹائرڈ نرسوں کی تلاش میں ہے۔

پ کو بتاتے چلیں کہ کورونا کے حوالے سے چین کی بگڑتی ہوئی حالت نے بھارت میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر، جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اس کو لے کر فکر مند ہے۔اپوزیشن لیڈر اجیت پوارکے ناگپور میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے جاری سرمائی اجلاس میں کئے گئے مطالبے پر کارروائی کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڑنویس نے ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا۔