مہاراشٹر میں کانگریس کا ایک گروپ علیحدہ ہونے کی تیاری میں ،ریاست میں دوبارہ سیاسی اتھل پتھل کا امکان
ممبئی:2. ستمبر ۔( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں سیاسی واقعات کو صرف دو ماہ ہی گزرے ہیں ایسے میں ریاست میں ایک بار پھر سیاسی طوفان اٹھنے کی پیشین گوئی کی جا رہی ہے۔
شیو سینا کے بعد یہ چرچا ہے کہ مہاراشٹر کانگریس کے کچھ سابق وزرا اور ایم ایل اے الگ ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ، امکان ہے کہ آنے والے اکتوبر میں شندے-فڑنویس کی کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ کانگریس کے ایک گروپ کو اس توسیع میں ایک سیٹ ملنے کی پیش قیاسی ہے۔
نیوز چینل ‘اے بی پی مازہ’ نے اس بارے میں خبر دی ہے۔ ودھان پریشد انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے والے کانگریس ایم ایل اے کی فہرست پارٹی لیڈر کو دی گئی ہے۔ ان ایم ایل اے میں شمالی مہاراشٹر سے 1 ایم ایل اے، مراٹھواڑہ سے 2-3 اور ممبئی سے 2 ایم ایل اے ہیں۔ ان اراکین اسمبلی نے قانون ساز کونسل میں بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔
اس لیے بی جے پی کے 5ویں امیدوار کی جیت آسان ہوگئی تھی۔ بی جے پی کے پرساد لاڈ نے قانون ساز کونسل میں قریبی لڑائی میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ہائی کمان نے کانگریس میں ووٹوں کی تقسیم کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ رپورٹ تیار کر کے دہلی بھیج دی گئی۔