• 425
    Shares

پال گھر، 22 اگست (یو این آئی) نوگھر پولیس نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سات افراد کو ایک تاجر اور اس کے دوست کو مبینہ طور پر اغوا اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم کی شناخت ظاہر کیے بغیر پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار نوی ممبئی پولیس میں ہے جبکہ صحافی کا تعلق بھائیندر کے مضافات سے ہے۔

14 اگست کو ایک تاجر سمیر سکپال اور اس کے دوست کو چار لوگوں نے ایک کار میں اغوا کرلیا اورایک سنسان جگہ پر لے گئے۔ملزموں نے متاثروں پر ریوالور تان دی اور انہیں بتایا کہ کارمیں سوار لوگ نوی ممبئی پولس کے کرائم برانچ کے ہیں اور ان کے پاس مڈبھیڑ میں متاثروں کو مارنے کے احکامات ہیں۔ انہوں نے مڈبھیڑ سے بچانے کے لئے متاثروں سے بارہ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

پولس نے بتایا کہ بعد میں ملزموں نے متاثروں کے جیب سے پچاس ہزار روپے جبرا چھین لئے اور ایک متاثر سے گلے میں پہنے ہوئے لاکٹ کو بھی چھین لیا۔جب متاثروں کے دوست پیسے لے کر آئے تو ملزم نے انہیں پولس والا سمجھ لیا اور متاثروں کو ایک سنسان جگہ لے جا کر چھوڑ دیا اور جائے واقع سے فرار ہوگئے۔
پولس نے بتایا کہ متاثروں کی شکایت کی بنیاد پر متعلقہ آئی پی سی سیکشنوں کے ساتھ ساتھ اسلحۃ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولس نے مزید بتایاکہ جمعہ کو پکڑے گئے ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر انٹلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ۔ دو مفرور لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔