ممبئی: 10. اپریل۔(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اس لیے ریاست کے وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے۔ ے زمینی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کے لئے تبادلہ خیال کیلئے آج پانچ بجے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کا اجلاس طلب کیا ہے جو فی الحال ممبئی میں آن لاین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔

جس میں ریاست میں کس طرز پر یا کتنے دنوں کا لاک ڈاؤن لگایا جائے گا اس پر تفصیلی بات چیت ہو رہی ہے ہے جس میں وزیراعلی علی کے علاوہ اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس ، اشوک راؤ چوہان کے علاوہ کانگریس اور راشٹروادی کانگرےس کے کے دیگر لیڈر بھی موجود ہے۔اس لیے آئندہ آئندہ ایک گھنٹے میں اجلاس کی تفصیلات منظر عام پر آ جائے گی۔