مہاراشٹر میں مسلم ناموں کی تبدیلی کاسلسلہ جاری، ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کاحکم
ممبئی 27 جنوری (یو این آئی) مہاراشٹرکے وزیر منگل پربھات لودھا نے جو ممبئی کے نگراں وزیر بھی ہیں، نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ سے ان کے نام کو ہٹا دیں ۔پارک کا نام شیو سینا کی قیادت والی مہاراشٹر وکاس اتحاد( ایم وی اے) حکومت کے دور میں رکھا گیا تھا اور بی جے پی نے اس نام کی مخالفت کی تھی۔
مقامی ایم۔پی مطالبے پر غور کرنے کے بعد ملاڈ کے پارک سے ٹیپو سلطان کا نام ہٹانے کا حکم دیا۔ پچھلے سال ایم وی اے حکومت نے اس گراؤنڈ کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا تھا اور ہمیں اس پر احتجاج کرنا پڑاتھا” لودھا نے ٹویٹر پر لکھا۔