ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ زیادہ تر معاملات مہاراشٹرا سے آ رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے بارے میں بات کریں تو پورے ملک میں 28،903 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 1،14،38،734 ہوگئی ہے۔ اسی بیچ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے مہاراشٹرا حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مرکز کی طرف سے بھیجی گئی تمام ویکسین استعمال نہیں کی گئیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 56 فیصد ویکسین استعمال نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ، ’12 مارچ تک ’54 لاکھ کورونا ویکسین مہاراشٹر حکومت کو ارسال کی گئیں، لیکن ان میں سے اب تک صرف 23 لاکھ استعمال ہوئی ہے۔ ابھی تک 56 فیصد ویکسین استعمال نہیں کی گئی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں