Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

مہاراشٹر میں لو جہاد جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے:کانگریس وزیر

ممبئی 21 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹرا کے کانگریس پارٹی کے وزیر اسلم شیخ نے آج کہا کہ ریاست کو بی جے پی کی حکمرانی والی متعدد ریاستوں کی طرح ‘لو جہاد’ جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔نیزجو حکومتیں اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہیں وہ ایسے قوانین لا رہی ہیں۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت اپنا کام مؤثر طریقے سے کررہی ہے ، اور اسے دوسری ریاستوں کی طرح قوانین لانے کی ضرورت نہیں ہے۔


محلوظ رہیکہ اترپردیش ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومتوں نے کہا ہے کہ وہ ایسی شادیوں کو روکنے کے لئے قوانین کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں جہاں ہندو خواتین کو محبت اور شادی کے نام پر ہراساں اور جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے