وزیر صحت راجیش ٹوپے کی یقین دہانی، عوام سے کورونا سے تحفظ کےاحتیاطی اصولوں پرسختی سے عمل کرنے کی اپیل ان اندیشوں اور قیاس آرائیوں کے بیچ کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے مہاراشٹر میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن نافذ ہو

سکتا ہے، وزیر صحت راجیش ٹوپے پیر کو یقین دہانی کرائی کہ ایسا نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ حالات اگر نہیں سدھرے تو حکومت سخت ترین پابندیاں نافذ کرنے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے عوام سے بھی کورونا سے تحفظ کیلئے اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

ان اندیشوں اور قیاس آرائیوں کے بیچ کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے مہاراشٹر میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن نافذ ہو سکتا ہے،

وزیر صحت راجیش ٹوپے پیر کو یقین دہانی کرائی کہ ایسا نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ حالات اگر نہیں سدھرے تو حکومت سخت ترین پابندیاں نافذ کرنے پر مجبور ہوگی

انہوں نے عوام سے بھی کورونا سے تحفظ کیلئے اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن اس کے تناسب میں اموات کی شرح کم ہے۔ راجیش ٹوپے نے کہا کہ مریضوں کی تعداد پر قابو پانے کالاک ڈاؤن ہی واحد حل نہیں ہےبلکہ

احتیاط اور کورونا سے بچنے کےاصولوں پر سختی سے عمل کرکے بھی مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتاہے۔ ریاسی وزیر نے کہا کہ ’’عوام سے اپیل ہے کہ بھیڑ بھاڑ نہ کریں ،ماسک لگائیں، ایک دوسرے سے دوری قائم رکھیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوتے رہیں۔‘‘