مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان ادھو ٹھاکرے کورونا سے متاثر

سے متاثر، کابینہ اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت
مہاراشٹر میں تیزی سے تبدیل ہو رہے سیاسی منظرنامہ کے درمیان گورنر کوشیاری کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ورچوئل طریقہ سے کابینہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، باغی رکن اسمبلی اور وزیر ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شیوسینا اور آزاد قانون سازوں سمیت 46 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔