• 425
    Shares

احمد نگر: 4 اکتوبر(ورق تازہ نیوز)احمد نگر ضلع کے 61 دیہات میں 10 سے زیادہ کورونا مریض پائے گئے ، ان دیہات میں دوبارہ دس دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ 24 دیہات سنگمنیر تعلقہ میں ہیں۔

کلکٹر ڈاکٹر راجندر بھوسلے نے اس سلسلے میں ا توار کو حکمنامہ جاری کیا۔ ضلع میں مریضوں کی موجودہ یومیہ تعداد 500 اور 800 کے درمیان ہے۔ ضلع کی کورونا مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔

دیہات میں جہاں 20 سے زائد مریض علاج کر رہے ہیں اسے کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ فی الحال ان دیہاتوں میں کورونا ٹیکہ اندازی پر زور دیا جارہا ہے

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔