Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

مہاراشٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں: ٹھاکرے

IMG_20190630_195052.JPG

573988-mum-coroممبئی، 13 جون (یواین آئی)مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے سنیچر کو کہاہے کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔مسٹر ٹھاکرے نے آج یہاں اپنے دفتر میں ٹوئٹ کیا۔ جس میں انہوں نے ریاست میں لاک ڈاؤن سے متعلق اڑ رہی سبھی طرح کی افواہوں کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ انہوں نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ بیماری کے پھیلنے سے روکنے کے لئے ہدایات کی پیروی کریں اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔
وزیراعلی نے کہا کہ ’’لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کہیں بھی بھیڑ نہیں لگائیں اور حکوت کے ذریعہ جاری ہدایات کی پیروی کریں۔ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہےاور یہاں کووڈ معاملوں کی تعداد 97,000 سے زیادہ ہے۔ یہ چین کے مجموعی معاملوں سے بھی زیادہ ہے۔