مہاراشٹر میں خواتین کو ریاستی بسوں میں ٹکٹ میں 50 فیصد رعایت

369

ناندیڑ:18 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز)خواتین مسافروں کو 17 مارچ سے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی طرف سے چلائی جانے والی تمام قسم کی بسوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ جس پر عمل درآمدشروع ہوگیا ہے۔آج ناندیڑ کے مرکزی بس اسٹانڈ پر بی جے پی کی خواتین مورچہ کے عہدیداران نے بس میں سفر کرنےوالی مسافرخواتین کوگلاب کاپھول پیش کرکے اس اسکیم سے استفادہ اٹھانے پرخیرمقدم کیا۔

ایم ایس آر ٹی سی کی طرف سے جمعہ کی صبح ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ فائدہ ”مہیلا سمان یوجنا“ کے تحت بڑھایا جائے گا اور ریاستی حکومت کارپوریشن کو رعایتی رقم کی واپسی کرے گی۔9 مارچ کو 2023-24 کے لیے ریاست کا بجٹ پیش کرتے ہوئے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، جن کے پاس مالیات کا قلمدان بھی ہے، نے پبلک ٹرانسپورٹ باڈی کی بسوں میں تمام خواتین مسافروں کو 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔مہاراشٹرمیں MSRTC کے پاس 15,000 سے زیادہ بسوں کے ذریعہ مسافر برداری کی جاتی ہے جس میں روزانہ 50 لاکھ سے زیادہ مسافر آتے ہیں۔ ریلیز میں کہا گیا کہ اب یہ مختلف سماجی گروپوں کو ٹکٹوں پر 33 فیصد سے 1005 تک رعایتیں فراہم کرتا ہے۔

ایم ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ طے کرنا مشکل ہوگا کہ کتنی خواتین اس اسکیم سے مستفید ہوں گی کیونکہ وہ پہلے جنس سے منسلک ٹکٹ جاری نہیں کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ MSRTC کو امید ہے کہ خواتین مسافروں کی آبادی اس کے کل بس استعمال کرنے والوں کے 35-40% کی حد میں ہوگی۔ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر، مہاراشٹر حکومت نے 75 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو 100 فیصدرعایت اور 65 سے 74 سال کے درمیان کی عمر کے مسافروں کو MSRTC بسوں کی تمام اقسام میں 50 فےصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔