Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

مہاراشٹر میں جولائی سےمرحلہ واراسکول کھلیں گے

IMG_20190630_195052.JPG

ممبئی 12چو ن (یواین آئی )ملک میں کوروناکے گڑھ بن چکے مہاراشٹر میں ریاستی حکومت نے جولائی میں اسکول کھولنے کامنصوبہ بنایاہے ۔جمعہ کے روز ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق نویں ،دسویں اور بارہویں کلاس کے طلباکیلئے جولائی ۲۰۲۰ سے اسکول کھولے جائیں گے۔جبکہ چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں کلاس کیلئے اگست ۲۰۲۰ میں اور پہلی تاپانچویں کلاس کیلئے ستمبر ماہ میں اسکول کھولے جائیں گے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہاگیاہے کہ ۱۰ویں کلاس کے نتائج کے اعلان کے بعد ۱۱ویں کی کلاسیس شروع کی جائیں گی ۔

جبکہ چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں کلاس کیلئے اگست ۲۰۲۰ میں اور پہلی تاپانچویں کلاس کیلئے ستمبر ماہ میں اسکول کھولے جائیں گے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہاگیاہے کہ ۱۰ویں کلاس کے نتائج کے اعلان کے بعد ۱۱ویں کی کلاسیس شروع کی جائیں گی ۔


اس کے علاوہ یہ بھی کہاگیاہے کہ علاقے کی صورتحال کودیکھتے ہوئے اس منصوبے پر عمل کیاجائے گااور داخلے بھی آن لائن کئے جائیں گے ۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کیلئے اسکول کھولے گئے ہیں ۔ریاست میں کئی اسکولوں نے انتظامی امور کی شروعات کردی ہے جبکہ اساتذہ کوبھی حاضر ہونے کیلئے کہاگیاہے ۔مہاراشٹر حکومت نے لاک ڈاؤن کے مرحلہ وار کھولنے کے ضمن میں جوراہنماہدایات جاری کی ہیں اس میں ذکر کیاگیاہے کہ

’’تعلیمی اداروں (اسکول کالج،یونیورسٹی)کے افسران اور عملہ صرف غیر تدریسی امور کیلئے اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں ۔جس میں جواب کی کاپیوں کی جانچ اورنتائج کے اعلان وغیرہ شامل ہیں ‘‘۔

مہاراشٹر حکومت نے لاک ڈاؤن کے مرحلہ وار کھولنے کے ضمن میں جوراہنماہدایات جاری کی ہیں اس میں ذکر کیاگیاہے کہ

’’تعلیمی اداروں (اسکول کالج،یونیورسٹی)کے افسران اور عملہ صرف غیر تدریسی امور کیلئے اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں ۔جس میں جواب کی کاپیوں کی جانچ اورنتائج کے اعلان وغیرہ شامل ہیں ‘‘۔