مہاراشٹر میں جلد 30ہزار اساتذہ کے تقررات :گریش مہاجن

457

ممبئی:4/مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز) مہاراشٹرمیں آئندہ دو مہینوں مارچ اوراپریل 30ہزار اساتذہ کے تقررات ہورہے ہیں ۔ ریاست کے وزیردیہی ترقیات گریش مہاجن نے 2مارچ کو ریاستی اسمبلی اجلاس میں اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے تفصیلی معلومات جلد منظرعام پرآئیں گی ۔مہاراشٹر میں مراٹھی اسکولوں کی حالت بے حد خراب ہے ۔جماعتوں میں طلبا کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے جس سے اسکولوں کے بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل ڈی ۔ایڈ اساتذہ ستیاب ہیں لیکن گزشتہ چندسالوں سے سرکاری اور غیرسرکاری اسکولوں میں مخلوعہ جائیدادیں پُر نہیں کی گئی ہیں ۔ لیکن اب جلد ہی 30ہزار اساتذہ کے تقررات عمل میں آرہے ہیں ۔ اسمبلی اجلاس میں کچھ ممبران نے اعتراض کیاتھا کہ اسکولوں میں مخلوعہ جائیدادوں کے باوجود اساتذہ کے تقررات نہ ہونے سے ڈی ۔ایڈ اور بی ایڈ پا س نوجوان دردربھٹک رہے ہیں ۔ممبران کے سوالات کے تحریری جوابات دیتے ہوئے وزیر اسکولی تعلیم دیپک کیسرکر نے ایوان کوتیقن دی کہ جلد ہی 30ہزارمدرسین کاتقرر ہورہا ہے۔