مہاراشٹر میں تمام احتجاجی مظاہرہ اور کووڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر درج مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

488

ممبئی:27۔جولائی (ایجنسیز)مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے کہا کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارچ 2022 تک پوری ریاست میں گنیش اتسو اور دہی ہانڈی (کرشنا جنم اشٹمی) کے سلسلے میں درج تمام سیاسی اور سماجی احتجاج اور تمام مقدمات کو واپس لے لیا جائے۔

کووڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے مقدمات بھی واپس لے لیے جائیں گے۔ ہمارا محکمہ صحت منکی پاکس کے لیے الرٹ پر ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔