• 425
    Shares

پونے:مہاراشٹر میں بی جے پی کے نتن لانڈگے کو اینٹی کرپشن بیورو نے پونے میں 1.18 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ لاینڈگے کے چار ساتھی بشمول ان کے پرسنل اسسٹنٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اے سی بی نے کہا، لانڈگے پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور انہوں نے پمپری چنچواڑ میں اشتہاری ہورڈنگز کے لیے ورک آرڈر کلیئر کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ معاہدے کو 6 لاکھ روپے میں حتمی شکل دی گئی اور شکایت کنندہ کو 1.18 لاکھ روپے قسط ادا کرنے تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔