مہاراشٹر میں بی آر ایس کو پہلی انتخابی جیت حاصل،پنچایت چناؤ میں غفار سردار پٹھان کامیاب
اورنگ آباد: 19/ مئی ۔ (ورقِ تازہ نیوز)ریاستی سیاست میں نئی آنے والی بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی (BRS) کو آخرکار ریاست میں پہلی کامیابی مل گئی ہے۔ اورنگ آباد میں جمعرات کو ہوئے گرام پنچایت ضمنی انتخابات کے نتائج آج آ گئے ہیں۔ بی آر ایس کے جیتنے والے امیدوار کا نام غفار سردار پٹھان ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ ہی اورنگ آباد ضلع میں بی آر ایس پارٹی کا ایک جلسہ عام منعقد ہوا تھا۔
کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے بی آر ایس پارٹی کو قومی سطح پر بلند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے اس مقصد کے لیے مہاراشٹر کے کچھ اضلاع میں میٹنگیں بھی کی ہیں۔ اس پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وہ آئندہ تمام انتخابات میں حصہ لے گی۔
اسی مناسبت سے جمعرات کو ہونے والے گرام پنچایت کے ضمنی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کے کارکنان بھی میدان میں اترے۔ جمعرات (18 مئی) کو ہوئے گرام پنچایت ضمنی انتخابات کے نتائج آج سامنے آ گئے ہیں۔
بی آر ایس کے جیتنے والے امیدوار کا نام غفار سردار پٹھان ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریاست میں بی آر ایس پارٹی کی پہلی جیت بتائی جارہی ہے۔
آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ناندیڑ میں ریاست کے تمام 288 اسمبلی حلقوں کے چیف عہدیداروں کے لیے دو روزہ ریاستی سطح کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کیمپ کا اہتمام ناندیڑ شہر کے اننتا لان میں کیا گیا ہے۔ یہ دو روزہ کیمپ 19 سے 20 مئی تک ہوگا جس کے لیے کے۔ چندر شیکھر راؤ (KCR) موجود رہیں گے۔ اس میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخابات پر اہم بات چیت ہونے کا امکان ہے۔