مہاراشٹر میں اچانک زمین پھٹنے کا واقعہ : ویڈیو وائرل جانئے وجہ

7,668

ایوت محل:5/ مارچ ( ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر کے ایوت محل شہر میں کل ہفتے کو دل دہلانے والا واقع رونما ہوا . ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اچانک سڑک کو چیرتے ہوئے پانی تیز رفتار سے سڑک پر نکل آیا

جس میں ایک اسکوٹی سوار خاتون جو وہاں سے گزر رہی تھی زخمی ہوگئی ۔بتایس جاتا ہیکہ نئی پانی کی پائپ لائن نصب کی گئی تھی لیکن پانی کے زیادہ پریشر کو وہ برداشت نہیں کر سکی اور عجیب واقع رونما ہوا۔

اس واقعے کی ایک عینی شاہد پوجا بسواس نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا، "میں فون پر بات کر رہی تھی جب میں نے دیکھا کہ پانی کے زور سے ایک زیر زمین پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے سڑک میں شگاف پڑگہا ہے۔ علاقے میں پانی بھر گیا اور لوگ خوفزدہ نظر آئے۔”