ممبئی:22؍مارچ: ( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں کانگریس پارٹی کے گروپ لیڈر کے طور پر ایم ایل سی امرناتھ راجورکر اور چیف وہپ Cheif Whip))کے طور پر ایم ایل اے ابھیجیت ونجاری کو نامزد کیا گیا ہے۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین رام راجے نائیک نمباڑکر نے آج اجلاس ہال میں اعلان کیا۔

اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے لیڈر و وزیر محصول بالا صاحب تھورات، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ایم ایل اے نانا پٹولے کے علاوہ ریاستی وزیر تعمیرات مسٹر اشوک رائو چوہان نے ایل سی امرناتھ راجورکر اور ایم ایل اے ابھجیت ونجاری کی نامزدگی کے لیے سفارش کی تھی۔ مہاراشٹر کے کانگریس انچارج ایچ کے پاٹل اور اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال کے ہمراہ تبادلہ خیال کے بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ دونوں قائدین کی مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں مذکورہ نامزدگی پر کانگریس پارٹی کے اراکین دونوں ہی اجلا س ہال میں نے اُن کا استقبال کیا۔