مہاراشٹر: شندے حکومت 5 سے 6 مہینے ہی چل پائے گی! شرد پوار کی پیشن گوئی

39

ممبئی: مہاراشٹر میں طویل سیاسی ہلچل کے بعد ایکناتھ شندے نئے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں اورانہوں نے ایوان میں بھی اکثریت ثابت کر دی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ روز بی جے پی کے رکن اسمبلی راہل نارویکر کا انتخاب بھی آسانی کے ساتھ ہو گیا تھا۔

دریں اثنا، این سی پی کے سربراہ شرد پوار کا کہنا ہے کہ شندے حکومت صرف 5-6 ماہ ہی چل سکے گی۔ اپنے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’یہ حکومت پانچ چھ ماہ چلے گی، اس لیے وسط مدتی انتخابات کے لیے تیار رہیں۔‘‘

شرد پوار نے اپنے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا شندے کی حمایت کرنے والے بہت سے باغی ایم ایل اے موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ قلمدانوں