مہاراشٹر سیاسی ہلچل LIVE: بی جے پی لیڈروں کا وفد آج گورنر کوشیاری سے کرے گا ملاقات

شیوسینا کے تلخ تیور سے پریشان بی جے پی لیڈروں کا وفد آج گورنر کوشیاری سے کرے گا ملاقات

مہاراشٹر میں سیاسی سرگرمیاں مزید عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ایک طرف شیو سینا اپنے رخ کو نرم نہیں کر رہی اور دوسری طرف بی جے پی حکومت سازی کے لیے پورا زور لگا رہی ہے۔ اسی درمیان مہاراشٹر بی جے پی کے سینئر لیڈروں پر مشتمل ایک وفد آج گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرنے والا ہے۔ اس وفد کی قیادت پارٹی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی لیڈران گورنر سے ملاقات کر سیاسی حالات اور حکومت سازی کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

Leave a comment