• 425
    Shares

مہاراشٹر سرکار جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ریاست بھر میں جلوس عید میلاد کی اجازت دے
مہاراشٹر کانگریس کے سیکرٹری آفتاب شیخ کا حکومت سے مطالبہ
(پریس ریلیز)
جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کیلئے ایک خاص تہوار ہے جسے مسلمان بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔ اس دن پیغمبر اسلام اور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علی وسلم کا دنیا میں ظہور ہوا اور اسی وجہ سے یہ تہوار پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے ، تمام مذہبی پروگرام اور عبادت گاہیں پچھلے دو سالوں سے بند تھی ، لیکن اس وقت ملک اور ریاست میں کورونا کی وبا قابو میں ہے۔ اسی لئے حکومت مسلمانوں کو کورونا کی ہدایات کے مطابق جلوس عید میلاد کی اجازت دے ۔اسطرح کا مطالبہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری اور آل انڈیا قومی تنظیم کے کوکن ریجن صدر آفتاب شیخ رشید نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے، وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل اور کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کو ای میل کے ذریعے مکتوب روانہ کرتے ہوئے کیا، موصوف نے کہا کہ مذہبی پروگراموں اور عبادت گاہوں کو کچھ شرائط کے تحت شروع کرنے کا حکم ریاستی حکومت نے دیا ہے۔ اس سال یہ تہوار جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم 19 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ پوری ریاست میں جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔ جس طرح شرائط کے ساتھ عبادت گاہیں، لوکل ٹرین، شاپنگ مال اور بازاروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہیں اسی طرح شرائط کے ساتھ مذہبی رسومات اور تہواروں کو بھی اجازت دی جائے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔