مہاراشٹر حکومت 75ہزار نوکریاں دے گی ،نائب وزیراعلی کا اعلان

166

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے TCS سمیت دو پیشہ ور ایجنسیوں کا تقرر کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں یہ جانکاری دیتے ہوئے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ریاستی حکومت ایک سال میں 75 ہزار آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کرے گی۔

فڑنویس ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے جس میں سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والے کچھ امیدواروں کو تقرری خط سونپے گئے۔ فڑنویس نے کہا کہ ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (TCS) اور مرکزی حکومت کی ایجنسی IBPSتعینات کیا گیا ہے جو سرکاری بینکوں اور ریلوے میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں ایجنسیوں کو ریاستی سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کے اگلے مرحلے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فڑنویس نے کہا، "حکومت اگلے ہفتے 8500 آسامیوں کی بھرتی کا اعلان کرے گی، جس کے بعد محکمہ پولیس میں 18500 آسامیوں پر بھرتی کیی جائے گی۔ ایک سال میں 75 ہزار آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کریں گے۔