• 425
    Shares

پونے ، 08 اکتوبر (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے جمعہ کو عوام سے اپیل کی کہ وہ اتر پردیش میں لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف 11 اکتوبر کو ریاست میں برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی کے زیر اہتمام بند کو کامیاب بنائیں۔

مسٹر پوار آج شولاپور میں پارٹی ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ وہ ضلع کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ مسٹر پوار نے لکھیم پور واقعے کو ’ وحشیانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے زیرقیادت مرکزی حکومت اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے آٹھ کسانوں کی موت کے ذمہ دار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ۔

انہوں نے کہا ،’لکھیم پور واقعہ شرمناک ہے اور بی جے پی اس کے لیے مکمل ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں حادثے کے دن دہلی میں تھا۔ جب میں نے لکھیم پور کھیری جانے کی کوشش کی تو اترپردیش حکومت نے مجھے اس گاؤں کو جانے سے روک دیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے یہاں واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لکھیم پور واقعہ جلیانوالہ باغ جیسا تھا‘۔

پارٹی سے الگ ہونے والے باغیوں کو ایک مضبوط پیغام دیتے ہوئے مسٹر پوار نے کہا ، ’کچھ سال پہلے پارٹی کے کئی رہنما ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ وہ اب پارٹی میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ آپ کو پارٹی میں دوبارہ نہیں لیا جا سکتا‘۔مسٹر پوار نے ایم وی اے حکومت کی کووڈ کے بحران سے نمٹنے کے لیے تمام بڑی کوششوں کے لیے تعریف کی۔ بعد ازاں انہوں نے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک وبا کا ائزہ لینے کی غرض اجلاس منعقد کیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔