ممبئی14 نومبر(یواین آئی) مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے لیے آج کانگریس ،این سی پی اور شیوسینا کی ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا ،جس میں کئی اہم معاملات پر غور وخوض کیا گیا ہے ،اور ذرائع کے مطابق ریاست میں نئی حکومت کے لیے مشترکہ اقل ترین پروگرام (سی ایم پی) تیارکرلیا گیا اور جلدہی حکومت سازی کی کوشش شروع ہوجائے گی۔ پہلی بار تینوں پارٹیوں کے لیڈران ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں۔تیار شدہ مسودے کو تینوں پارٹیوں کے ہائی کمان کو بھیجا جائے گا.