Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

مہاراشٹر -تلنگانہ،ریاستوں کی سفارش پرلاک ڈاون بڑھانے پر مرکزی حکومت کاغور : رپورٹ

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی: کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لگائےگئے لاک ڈاون   کو مرکزی حکومت بڑھا سکتی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا ہےکہ بہت سی ریاستی حکومتیں اور ماہرین مرکزی حکومت سےگزارش کر رہے ہیں کہ وہ لاک ڈاون میں توسیع کرے۔ مرکزی حکومت اس سمت میں غوروخوض کر رہی ہے۔

واضح رہےکہ ملک کی کم ازکم 7 ریاستوں نے لاک ڈاون کی مدت کو آگے بڑھانےکی حمایت کی ہے۔ ان سات ریاستوں میں پیر کی شب وزارت صحت کے ذریعہ جاری کئےگئے اعدادوشمارکے مطابق 1367 معاملے پائےگئے تھے، جو کل معاملوں کا ایک تہائی ہے۔ ان ریاستوں نے پیرکو اشارہ کیا کہ وہ 21 دن کے قومی لاک ڈاون کے 14 اپریل کو ختم ہونےکے بعد بھی کچھ پابندیاں جاری رکھیں گے۔

 ایک طرف تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو نےکہا کہ وہ اپنی ریاست میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کرنے کے حق میں ہیں۔ وہیں مہاراشٹر، راجستھان، اترپردیش، آسام، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ جیسی ریاستیں بھی اس کی حامی ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اگلے منگل یعنی 14 اپریل کے بعد بھی پابندی کو پوری طرح سے ختم نہیں کریں گے۔

مہاراشٹر میں اب تک کے 748 معاملے درج کئےگئے۔ ریاست میں ممبئی اور پنے علاقوں کے ساتھ دیگر ہاٹ اسپاٹس میں بھی لاک ڈاون بڑھنے کا امکان ہے۔ وہیں یوپی کے افسران نے کہا کہ دہلی میں تبلیغی جماعت سے منسلک معاملوں کی تعداد میں اضافہ (305 میں سے 159) کے بعد لاک ڈاون کو لےکر غیریقینی کی صورتحال ہے۔ 274 معاملوں کے ساتھ راجستھان باہر نکلنےکی حکمت عملی پرکام کررہا ہے، جبکہ 10 معاملوں والےچھتیس گڑھ میں وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا کہ قومی سفرکو شروع کئے جانےکے سبب وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔