مہاراشٹر: بی جے پی ایم ایل اے کو ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور حملہ کرنا مہنگاپڑا، پولس نے ایف آئی آر درج کی
نئی دہلی: مہاراشٹر کے ایک ایم ایل اے کے خلاف خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم ایم ایل اے کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ…اس نے ملزم ایم ایل اے پر اپنے شوہر کی پٹائی کا بھی الزام لگایا ہے۔ یہ پورا معاملہ مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کے چمور حلقے کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کیرتی کمار عرف بنٹی بھنگڈیا کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ۔
ایف آئی آر کے مطابق، بھنگڈیا اور کم از کم 15 سے 20 لوگ ہفتے کی رات دیر گئے شکایت کنندہ کے گھر پہنچے اور اس کے شوہر پر حملہ کرنا شروع کیا۔ ملزم شکایت کنندہ کے شوہر کو گھر سے گھسیٹ کر مارا پیٹا گیا۔متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ جب اس نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی اور مار پیٹ بھی کی گئی۔