مہاراشٹر: بارہویں جماعت کے نتائج ظاہر،لڑکیوں کی بہترین کارکردگی

182

ممبئی ،25،مئی( ایجنسیز)مہاراشٹر سکنڈری اور ہائر سکنڈری ایجوکیشنل بورڈ کے زیر اہتمام امسال فروری میں ہونے والے بارہویں جماعت ( ایچ ایس سی) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اور امسال 12ویں بورڈ کے امتحان کا نتیجہ کے مطابق کوکن ڈویژن ٹاپ پر رہا اور پھر سے لڑکیوں نے بازی مارکیٹ یے۔

مہاراشٹراسٹیٹ بورڈ آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین شرد گوساوی نے 12 ویں ایچ ایس سی کلاس کا نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ لڑکوں ہے مقابل لڑکیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔نتائج کے مطابق کل 89.14 فیصد لڑکے اور 93.73فیصد لڑکیاں 12 ویں بورڈ کے امتحان میں کامیاب ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر کے 9 ڈویژن میں کوکن میں سب سے زیادہ طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ممبئی کا نتیجہ – 88.13 فیصد ،کوکن – 96.01 فیصد، پونے – 93.34 فیصد کولہاپور – 93.28 فیصد امراوتی – 92.75 فیصد ناسک – 91.66 فیصد لاتور – 90.37 فیصد ناگپور – 90.35 فیصد اورنگ آباد -اور 91.85 فیصدرہاہے۔