• 425
    Shares

22 ِ اگست کو صبح 9بجے جلگاؤں مکتائی نگر میں تدفین عمل آئیں گی۔
ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن۔۔۔۔۔۔۔
اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی نہیں ہے۔
جلگاؤں (سعیدپٹیل) مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمن محمدحسین (امیرصاحب) آج ٢١ اگست بروز سنیچر کو دوپہر میں مکتائی نگر(عادل آباد) میں اس دارے فانی سے کوچ کرگئے۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون مرحوم کڈنی کے مرض میں مبتلا تھے۔سابق رکن مہاراشٹر راجیہ اردو اکادمی اسلم تنویر کے مطابق ان کا جنازہ  ٢٢ اگست بروز اتوار صبح ٩ بجے ان کے جونےگاؤں قاضی پورہ مکتائی نگر سے تدفین کےلیئے اٹھایا جائے گا۔

سابق وزیر ایکناتھ راؤ کھڈسے ان کے عزیز دوست ان کی سیاسی دور کے ابتدائی دنوں سے ساتھ۔ساتھ چلنے والے اور ایک دوسرے کےحامی و مددگار کے طور پربلاتفرق کے علاقہ کی سماجی ،تعلیمی  ،علمی ،ادبی ،ثقافتی و سیاسی ترقی کےلیۓ جدجہد و سرگرم عمل رہتے ہوئے ہم خیال بن کر کام کیا۔ اور علاقہ میں تعلیم و تربیت کا بھرپور کام کیا۔مرحوم تبلیغی جماعت کے سرگرم عمل ساتھی و امیرصاحب تھے۔مرحوم اپنے اصل نام کے بجائے امیر صاحب کے نام سے ہی جانے جاتے تھے۔ مرحوم الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمن تھے۔جس کے ماتحت ہائی اسکول و جونیئرکالج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

سن ٢٠١٤ ء میں بی۔جے۔پی۔کے دورے اقتدار میں ایکناتھ راؤ کھڈسے انھوں نے مرحوم سے بےلوص دوستی نبھاتے ہوئے مرحوم کو مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چیئرمن کے عہدے پر تقرر کیاتھا۔مرحوم نے اپنے سیاسی دوست ایکناتھ راؤ کھڈسے ان کے ساتھ بیشمار فلاحی کام کیئے جو علاقے کے سماج کے سامنے عیاں ہے۔سن ١٩٩٥ ء میں ایکناتھ راؤ کھڈسے ان کے وزیر رہتے ہوئے امیر صاحب نے علاقے کی کئ اردو ہائی اسکولوں کو منظوری دلوائی تھی۔جو تعلیمی سرگرمیوں کو لکھنے والوں کےلیئے ایک تاریخی باب ہے۔ابھی گذشتہ ٢٤ مئ کو علاقہ خاندیش و ریاست مہاراشٹر کی تعلیمی ،علمی ،سماجی شخصیت الحاج عبدالغفار ملک ان کے چل بسنے کا صدمہ سے ابھر بھی نہ سکے کہ امیرصاحب کے انتقال سے اور ایک خلا پیدا ہوگئ ہے۔ اللا علاقہ کو ان دونوں مرحومین کا بہتر نعم البدل دے۔آمین مرحوم مہاراشٹر راجیہ اردو اکادمی کے ممبر سیکریٹری مرحوم عبدالرؤف خان ان کے برادر عزیز تھے۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ و تین بھائیوں کا خاندان ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔