مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے 2021 کی کتابوں پر انعام کا اعلان

591

ممبئی:8/مارچ ( راست) مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اردو ادیبوں، شاعروں، مترجمین اور تنقید نگا ر وں کو ہر سال جنوری سے دسمبر (کیلنڈر سال ) کے دوران مطبوعہ کتا بو ں میں معیاری کتابوں کویکساں انعام کے لیے منتخب کیا جاتاہے ۔ سال 2021 میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والی کتابوںکی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اورحکومت کی منظوری کے بعد حسب ذیل21 کتابیں یکساں انعام کی حقدار قرار پائی ہیں۔