مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے 2020 کی کتابوں پر انعام کا اعلان

ممبئی:(راست)مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اردو ادیبوں، شاعروں، مترجمین اور تنقید نگا ر وں کو ہر سال جنوری سے دسمبر ( کیلینڈر سال ) کے دوران مطبوعہ کتا بو ں میں معیاری کتابوں کویکساں انعام کے لیے منتخب کیا جاتاہے ۔ سال 2020 میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والی کتابوںکی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اور وزیر اقلیتی ترقیات و صدراردو اکادمی کی منظوری کے بعد حسب ذیل21 کتابیں یکساں انعام کی مستحق قرار پائی ہیں۔

افسانہ، ناول، ڈرامے1۔مٹھی بھر کہانیاں : جاوید صدیقی (ممبئی)2۔ دروازہ: محمد عبدالرشید صدیقی (اکولہ)3۔چلڈرنس فارم: ایم مبین (بھیونڈی)شاعری1۔واقعی: ارتضیٰ نشاط (تھانے)2۔بنواس: شکیل اعظمی( ممبئی)3۔ نیا آسماں: آصف اقبال (شولاپور)تحقیق و تنقید:1۔مشتاق احمد یوسفی بحیثیت مزاح نگار: نعیم اختر سراج خان ( بلڈانہ)2۔کتب خانے اور ہندوستانی قومی لائبرریاں: وسیم اختر محمد سعید (کامٹی)3۔حسان الہندامام احمد رضا کی شاعری میں عشق رسولؐ کا عنصر: ڈاکٹر آدم رضا (پنڈھرپور)ادب اطفال1۔ بچوں کی نظمیں: نذیر فتح پوری (پونے)2۔سانچے: ایڈوکیٹ حبیب ریتھ پوری (امرواتی)3۔پکنک: شاہ تاج خان (پونے)مضامین، ترجمہ،تدریس1۔راہی معصوم رضا کے دو ناولٹ : عبدالسلام اعظمی (ممبرا)2۔ شاہین مائیں: مبارک کاپڑی (ممبئی)3۔ رفتگاں کے گلاب چہرے:

اسماعیل وفا(مالیگاوں)سائنس،طب، تکنیک،سوانح، کھیل اور دیگر1۔مبادیات موسیقی: ہارون رشید (مالیگاوں)2۔آئی ٹی آئی میں کریئر کے مواقع : محمود اشرف جلیل احمد (مالیگاوں)3۔تواریخ نامہ: فوزیہ کمال (کامٹی)طنز و مزاح1۔ کوئی میرے دل سے پوچھے: سراج شولاپوری (ممبرا)2۔ چشم راہ : وجاہت امانت الحق قریشی (اورنگ آباد)3۔ گستاخیاں: وجاہت عبدالستار(شولاپور)

Leave a comment