نئی دہلی۔ ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ساتھ کابینہ کے سکریٹری کی میٹنگ میں مہاراشٹر ، پنجاب اور چھتیس گڑھ سمیت گیارہ ریاستوں میں بڑھتے کرونا کیسز کے تعلق سے شدید تشویش پائی گئی۔ میٹنگ میں پانچ نکاتی ایجنڈے ۔ ویکسی نیشن ، ٹیسٹنگ ، کنٹینمنٹ ، رابطہ ٹریسنگ اور کووڈ ’اپرو پیریٹ وہیویر ‘ پابندی پر خصوصی زور دیا گیا۔11 ریاستوں کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، جہاں کورونا کیسزبڑھ رہے ہیں۔ کابینہ کے سکریٹری نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کی میٹنگ میں کرونا پروٹوکول توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ، جس میں پولیس ایکٹ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور دیگر قانونی و انتظامی دفعات کو پیش نظر رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جن ریاستوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، وہاں کے حالات وجہ تشویش بنے ہوئے ہیں۔ان میں مہاراشٹر ، پنجاب ، کرناٹک ، کیرالہ ، چندی گڑھ ، چھتیس گڑھ ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، تمل ناڈو ، دہلی اور ہریانہ شامل ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 14 دنوں میں ان 11 ریاستوں سے 90فیصد معاملات اور 90.5فیصد اموات کی اطلاع مل رہی ہے۔ مہاراشٹر کے بارے میں کافی تشویش پائی جارہی تھی اور ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے فعال کیسز کے پیش نظر کنٹین منٹ اسٹریٹجی،اور بڑھتی اموات کے پیش نظر کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول پر عمل کی ہدایت دی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں