وردھا: 19 فروری (ورق تازہ نیوز)ریاست میں کورونا وباءکے دوبارہ پھیلنے کے پیش نظر مختلف اضلاع میں مقامی انتظامیہ احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے کرفیو نافذ کررہی ہے تاکہ کرفیو کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ۔

فی الحال ریاست کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے لیکن آج شام ریاست کے ضلع وردھا میں بھی ضلع کلکٹرپریرنادشبھرتار نے احکام جاری کرتے ہوئے کل ہفتہ کی شب 8بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک ضلع بھر میں سخت ترین کرفیو نافذ کردیا ہے جس میں طبی سہولیات کوچھوڑکرتمام طرح کے کاروبار ودوکانیں بند رہیں گی۔ یہاں تک کہ پٹرول پمپ کوبھی بند رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔