مہاراشٹر:کارپوریشن ‘ بورڈ‘ کمیٹیوں پر نامزد غیر سرکاری ممبران کی نامزدگی کو منسوخ کرنے وزیراعلیٰ کی ہدایت

149

ممبئی:20 جولائی(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹرکے نئے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے احکامات میںکہاگیا ہے کہ مہاراشٹرریاست کی اقلیتی ترقیات محکمہ ‘ ممبئی کی تمام کمیٹیوں ‘کارپوریشن ’‘بورڈ پرنامزد کردہ تمام غیر سرکاری ممبران کی نامزدگیوں کو منسوخ کرنے کےلئے اندرون سات یوم متعلقہ افسران کے پاس تجویز روانہ کی جائے ۔ اس طرح کامکوتوب آج 20 جولائی 2022 کو ریاست کے چیف سیکریٹری نے جاری کیا ہے ۔ یہ مکتوب اپر سیکریٹریمتعلقہ افسر‘ محکمہ اقلیتی ترقیات منترالیہ ممبئی کوروانہ کیاگیاہے ۔ امکان ہے کہ آئندہ پندرہ دنوں میں مذکورہ محکمہ کے تمام کارپوریشن] بورڈ ’کمیٹیوں پرنامزدغیر سرکاری ممبران کی نامزدگیوں کو منسوخ کرنے کے ا حکامات جاری ہوسکتے ہیں ۔

ا سی طرح مذکورہ محکمہ کی تمام سرگرمیوں کو منسوخ کرنے کی کاروائی اندرون سات یوم مکمل کرنے کےلئے ضروری تجاویز روانہ کی جائیںں ۔ واضح ہو کہ اقلیتی ترقیات محکمہ کے تحت ناندیڑ اردو گھر کی دو کمیٹیاں قائم ہیں ۔ تاہم محکمہ کے زیرانتظام مہاراشٹراسٹیٹ اردو ساہتیہ اکااکادیمی کی مجلس عاملہ سابقہ حکومت میں تشکیل نہیں دی گئی تھی اس لئے اس کے غیر سرکاری ممبران کی منسوخ کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ علاوہ مہاراشٹر اقلیتی کمیشن بھی اقلیتی محکمہ کے زیرانتظام ہے۔ محکمہ اقلیتی ترقیات کے کارپوریشن بورڈ اور کمیٹیوں کی تشکیل نو سابق مہا ویکاس اگھاڑی حکومت نے کی تھی۔

اس حکومت کے روبہ زوال ہونے کے بعد شیوسینا کے منحرف قائد اور ایم ایل اے ایکناتھ شندے اور بی جے پی کے قائد دیوندر پھڑنویس کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد سے ہی یہ امکان ظاہر کیاجارہاتھا کہ مہاویکاس اگھاڑی حکومت کے دور میںتشکیل باقی کمیٹیوں ‘بورڈوں اور کارپوریشنوں کو نئی حکومت تحلیل کردے گی ۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ دیگر ریاستی محکمہ جات کی کمیٹیوں ‘بورڈوںاورکارپوریشنوں کوع بھی جلد تحلیل کیاجاسکتا ہے۔