• 425
    Shares

ممبئی:6اگست (ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹرمیں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے اسلئے حکومت نے اب کالجز اور اسکولوں کی دوبارہ کشادگی کافیصلہ کیا ہے۔دو دن قبل ریاست کے اعلی تعلیم و تکنیکی تعلیم کے وزیر اودئے سامنت نے کہاتھا کہ مہاراشٹرمیں15ستمبرتایکم اکتوبر کے درمیان کالجز کوشروع کیاجارہاہے ۔

 

آج ریاست کی وزیرتعلیم محترمہ ورشاگائیکواڑ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہاریاست میں اسکول کھولنے پرغور وخوص جاری ہے اور ایک ہفتہ میںفیصلہ کرلیاجائے گااورامکان ہےکہ17اگست سے ریاست میں اسکولوں کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ ریاست کے شہری علاقوں یعنی میونسپل کارپوریشن ‘میونسپل کونسل علاقوں میں پانچویں جماعت سے اسکول کھولنے پرفیصلہ کیاگیا ہے ۔

 

اسلئے جلد ہی کوئی قطعی فیصلہ کرلیاجائے گا۔ایک طرف حکومت اگست سے اسکول کھولنے کافیصلہ کررہی ہے اور دوسری جانب ماہرین نے اشارہ دیاہے کہ ریاست میں تیسری لہربھیانک شکل اختیارکرسکتی ہے اور اکتوبر میں تیسری لہر اپنے عروج پررہے گی۔تو پھر ایسے حالات میں دوبارہ لاک ڈاون اوراسکولوں کوبند کرنے کی نوبت آسکتی ہے۔اسلئے عوام اور اسکولوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت جولائی میں ہی اسکولوں کو کھولنے کافیصلہ کردیتی کوبہتر تھا ۔اگرتیسری لہر اکتوبر میںعروج پررہتی ہے اورایسے میں لاک ڈاون کی نوبت آبھی جاتی ہے تو کسی طرح جولائی تااکتوبر تک اسکولوں میں تعلیم ہوسکتی تھی ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔