ممبئی:7اپریل(ورق تازہ نیوز)ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اسلئے یہ سوال اٹھایا جارہاتھاکہ اسکول کے امتحانات کا کیا بنے گا۔ ریاست کے اسکول کی وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے پہلے ہی کلاس اول سے ہشتم کے طلباءکو بغیر امتحان کے پاس کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

لیکن نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباءکے امتحانات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیاتھا۔اس سلسلے میں بات چیت ہو رہی تھی کہ نویں اور گیارہویں کے امتحانات آن لائن کرائے جائیں گے۔ لیکن اب یہ ساری بات چیت ختم ہوگئی ہے اور ریاستی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔جس کےمطابق نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباءبغیر امتحان کے پاس ہوں گے۔موصوفہ نے بتایا کہ اس تعلق سے اعلان وزیراعلیٰ اودھوٹھاکرے سے بات چیت کے بعد کیاجائے گا۔