مہاراشٹرمیں سرکاری ملازمین کے لیے پانچ دن کاہفتہ،29 فروری سے نافذ

ممبئی،12فروری(یواین آئی)مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے آج یہاں سرکاری ملازمین کوایک تحفہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کو اب ہفتہ میں صرف پانچ دن کام کرنا ہوگا اور دو روز چھٹی ملے گی اور 29فروری سے اس فیصلے کا نفاذ ہوگا۔

مہاراشٹرمیں سرکاری ملازمین کو دوسرے اور تیسرے سنیچر کو چھٹی ملتی ہے ،لیکن اب انہیں ہفتے میں محض پانچ دن ہی کام۔کرناہوگا۔اڈ کا فیصلہ ریاستی کابینہ میں کیاگیا ہے۔جبکہ۔کابینہ نے29فروری سے کالجوں میں قومی ترانے پڑھنے کا بھی فیصلہ لیا ہے ،اس کااعلان وزیر ادھیہ سامنت نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مہاراشٹر سرکار نے ممبئی میں غیر رہائشی علاقوں میں مال اور دکانیں رات بھر کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ منصوبہ ادھو کے بیٹے اور وزیر ادیتہ ٹھاکرے کا ہے ،اس کے ساتھ ہی ایم۔پی کے اس اندور شہر میں بھی رات بھر کئی علاقے کھلے رہتے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے دس روپیے میں کھانا دستیاب کرایا گیاہے۔جس پر حکومت 6.4 کروڑ خرچ کرے گی۔

یواین اے/اے اے اے

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me