مہاراشٹرمیں دسویں جماعت کا آخری پرچہ ملتوی
ممبئی:21مارچ(ورق تازہ نیوز)کورونا وباءکی وجہ سے مہاراشٹر حکومت کے تعلیمی بورڈ پونہ کے معرفت منعقدہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات3مارچ تا23 مارچ تک منعقد کئے گئے ہیں ۔
21مارچ کو آخری تحریری امتحان رکھاگیاتھا ۔لیکن ریاست میں کوروناوائرس کے بڑھتے خطرے کے مدنظر پیر23مارچ کوصبح گیارہ تا دوپہر ایک بجے تک منعقدہ سماجی علوم ‘ پیپر2 کا تحریری امتحان اسکے بعد کے معذوروں کےلئے منعقدہ امتحان اور آوٹ آف ٹرن کے تمام امتحانات کو ملتوی کردیاگیا ہے۔ ان امتحانات کی تواریخ کا آئندہ دنوں کااعلان کیاجائے گا۔اس طرح کا پریس نوٹ ڈاکٹراشوک بھوسلے پونہ تعلیمی بورڈ نے آج اتوار کو جاری کیا ہے ۔